District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ضلع گجرات میں پولیو مہم 26 فروری تا 1 مارچ تک چلائی جائے گی
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع گجرات میں پولیو مہم 26 فروری تا 1 مارچ تک چلائی جائے گی، دو دن فالو اپ مہم ہوگی، اس سلسلہ میں تمام تر تیاریوں کو حتمی دی جائے مہم کے دوران 5 سال تک عمر کے 5 لاکھ 14 ہزار982بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گے، انسداد پولیو کو کامیاب بنانے کے لئے مائیکرو پلان تشکیل دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر یاسر،چیف افسران میونسپل کمیٹز اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی صفدر حسین ورک نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے موبائل اور فکسڈ ٹیموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے،5156 اہلکار پولیو مہم میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے،2208 موبائل ٹیمیں،122 فکسڈ ٹیمیں جبکہ 33 ٹرانزنٹس پوائنٹس قائم کیے جائیں گے،والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں، پولیو ٹیم نہ پہنچنے کی صورت میں قریبی محکمہ صحت کے مرکز سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام سرکاری محکموں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہونگی اسی طرح علمائے کرام،والدین، سول سوسائٹی کے ارکان سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادمحکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپورتعاون کریں،انہوں نے کہا کہ پولیو کے ہدف کوسو فیصد یقینی بنایا جائے، پولیو مہم کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیو ٹیموں کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جائے گی۔