District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ضلع بھر میں جاری ہے
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ضلع بھر میں جاری ہے، پولیو مہم 28 فروری تک جاری رہے گی، جبکہ 29 فروری اور یکم مارچ کو دو روزہ فالو اپ مہم ہوگی، پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے رہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں جاری انسداد پولیو کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مائیکرو پلان تشکیل دیا گیا ہے، مجموعی طور 5156 اہلکار پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں، موبائل ٹیموں کے ساتھ ساتھ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں، بس اڈوں، سرکاری ہسپتالوں میں فکسڈ پوائنٹس قائم کئے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، پولیو کا شکار بچہ عمر بھر کے لیے معذور ہوسکتا ہے، والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے 5 سال کے عمر تک ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں، انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں اپنا مقررہ ہدف ہر صورت حاصل کریں، ضلع میں 5 سال سے کم عمر کو بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے،غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔