District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ممبر بورڈ آف ریونیو عشرت اللہ نیازی نے گجرات کا دورہ کیا
District Government Gujrat News


ممبر بورڈ آف ریونیو عشرت اللہ نیازی نے گجرات کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر کمپلیکس گجرات میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ ضلع گجرات اور منڈی بہاوالدین کے ریونیو اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاوالدین ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل سمیت انچارج اراضی ریکارڈ سینٹرز، تحصیلداران اس موقع پر موجود تھ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے بریفینگ دی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر بورڈ آف ریونیو عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ وراثت، انتقالات پر فوری عملدرآمد کیا جائے، اسٹیمپ ڈیوٹی، آبیانہ، ریونیو محصولات ریکوری کا ہدف 100 فی صد حاصل کیا جائے،شہریوں کو ریونیو کے حوالے سے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، زیر التوا انتقالات کو فوری منظور کیا جائے، ریونیو کورٹس میں زیر التوا کیسز پر فوری فیصلہ کیا جائے، تمام فیصلے میرٹ پر کئے جائیں، اراضی ریکارڈ سینٹر میں شہریوں کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ریونیو کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے، ای رجسٹریشن کو پنجاب بھر میں اطلاق کردیا گیا ہے، پنجاب بھر میں سو فیصد آن لائن رجسٹری کی جارہی ہے، شہریوں کو ریونیو کے حوالے سے بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، انہوں نے تحصیل وائز تمام پینڈنگ کیسز کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ سٹاف کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے اضلاع کی کارکردگی پر اظہار اطمنان کیا اور کہا کہ ریونیو افسران دفتری اوقات میں اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں شہریوں کی درخواستوں کو پر بلاجواز اعتراض نہ لگایا جائے، ریونیو محصولات کے حصول کا 100 فی صد ہدف حاصل کیا جائے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں تمام تر معاملات کی نگرانی کریں، ریونیو افسران اراضی ریکارڈ سینٹرز کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور بہترین سروس ڈیلیوری پر خصوصی توجہ دی جائے۔