District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
District Government Gujrat News District Government Gujrat News


‎ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کو دیجانیوالی سہولیات بارےدریافت کیا،ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود،ایکسین بلڈنگ محمد رؤف سمیت دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود نے جاری ری ویمپنگ منصوبہ پر بریفننگ دی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی ری ویمپنگ پر 771 ملین سے زائد کی لاگت آئے گی، ری ویمپنگ سے بلڈنگ کی مرمت و ضروری کام مکمل کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ہسپتال کے وارڈز، چھتوں سمیت دروازوں اور کھڑکیوں کو بھی درست اور تبدیل کیا جا رہا ہے، عمارت کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عزیز بھٹی شہیدہسپتال میں روزانہ سینکٹروں مریض ہسپتال کا رخ کرتے ہیں اور صحت عامہ کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات خوشگوار ماحول میں فراہم کی جاسکیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ری ویمپنگ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، منصوبے کو ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے،معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، منظور شدہ اسکوپ کے مطابق تمام کام کیا جائے، کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔