District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علی الصبح کہچری روڈ کا دورہ کیا اور جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا
District Government Gujrat News


ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علی الصبح کہچری روڈ کا دورہ کیا اور جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا اور افسران و عملہ کو ضروری ہدایات دیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح ضلع گجرات میں بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے *"صاف ستھرا پنجاب"* مہم کا آغاز کردیا ہےصاف ستھرا پنجاب مہم یکم مارچ سے 31مارچ تک جاری رہے گی، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران مہم کی نگرانی کریں گے، پروگرام کے تحت گاوں کی سطح تک خصوصی صفائی مہم چلائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کھلی جگہوں سے کوڑے کے ڈھیر مکمل طور پر ختم کر دیئے جائیں گے،قبرستانوں کو مکمل طور پر جڑی بوٹیوں اور کوڑا کرکٹ سے پاک کیا جائیگا،سبزی منڈیوں مارکیٹوں، بس ٹرمینلز کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنایا جائے گا،پنجاب کی طرح ضلع بھر میں یو سی سطح پر آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے،گھر گھر جا کر لوگوں کو صفائی کے متعلق آگاہ کیا جائیگا،سکولوں اور کالجوں میں صفائی کے حوالے سے آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا مساجد میں جمعہ کے خطبات میں صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی،مارکیٹوں میں دکانداروں، مارکیٹ کمیٹیوں اور انجمن تاجران کے ذریعے لوگوں کو صفائی بارے آگاہ کیا جائے گا،عوامی پارکوں، گھروں ، کھیل کے میدانوں اور خریداری مراکز میں صفائی مہم کی آگاہی فراہم کی جائے گی،سب امور کی تکمیل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کیاجائے گی اور بہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔