District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دھول فارسٹ میں خواتین اور بچوں کی جانب سے 10 ہزار پودے تیس سیکنڈ میں لگائے جائیں گے، انہوں نے بتایا ہے کہ آگاہی ریلی واک کا انعقاد بھی کیا جائے گا اسکولز اور کالجز کے طلباء و طالبات پودے لگائیں گے، شجرکاری مہم کے دوران دھول فارسٹ، مرکزی شاہراہوں، سرکاری عمارات میں شجرکاری کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری شجرکاری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈی ایف او معظم سعید، رینج فارسٹ آفیسر راشد چٹھہ، سی او میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار، پرنسپل جناح پبلک سکول ظہیر جان اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سرائے عالمگیر منڈی بہاوالدین روڈ پر 90 ہزار سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں جس میں سے پچاس ہزار سے زائد پودے روان سال لگائے گئے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری انتہائی ضروری ہے، درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکے خوبصورت بناتے ہیں، گلوبل وارمنگ کے خطرات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے درخت ہی گلوبل وارمنگ کے خطرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ہر فرد اپنے آنے والی نسل کے لئے محفوظ اور صحت مند ماحول کے لئے شجرکاری مہم میں حصہ لے اور اپنے اردگرد خالی جگہوں پر درخت لگائے، ہرفرد کم از کم دو درخت لازمی لگائے، خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے دھول فارسٹ میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی، ایک وقت میں 10 ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔