District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ضلع گجرات میں خصوصی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا
District Government Gujrat News


Gujrat Update : 08.03.2024 خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ضلع گجرات میں خصوصی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے خواتین اور طالبات کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، دھول فارسٹ میں 1 منٹ میں خواتین، طالبات نے 10 ہزار سے زائد پودے لگائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، ڈی ایف او معظم سعید ، آر ایف او سلیم وڑائچ،ڈی ایچ او گجرات ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، صدر گرین ایکسپریس مظہرالحق سمیت اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی شجرکاری کو مہم خواتین کے عالمی دن کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے، خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب بہترین اقدامات یقینی بنارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکے خوبصورت بناتے ہیں، گلوبل وارمنگ کے خطرناک سے محفوظ رکھنے کے لئے شجرکاری نہایت ضروری ہے، انڈسٹرلائزیشن سے سے ماحولیاتی آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے، ماحولیات آلودگی سے ماحول کو پاک رکھنے کے لئے شجرکاری وقت کی ضرورت ہے، درخت ماحول سے مضر صحت اجزا کو جذب کرتے ہیں اور صحت اجزا آکسیجن کو ماحول میں خارج کرتے ہیں انسانی زندگی کے لیے آکسیجن لازمی جزو ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ ہر فرد شجرکاری مہم میں حصہ لے اور اپنے اردگرد خالی جگہوں پر شجرکاری کریں تاکہ آنے والی نسل کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے ۔